وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے، گورنر خیبرپختونخوا

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پرڈی آئی خان میں سیاسی شخصیت کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے، ان پر اپنے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر تو اپنے صوبائی وزیر کے قتل کا کیس ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص پر سیاسی شخصیات کے قتل میں ملوث اور اپنے صوبائی وزیر کے قتل کیس ہو تو آپ ایسے وزیر اعلیٰ سے کیا امید رکھ سکتے ہیں۔

پاکستان کا پہلا ٹاکرا امریکا سے، موسم صاف، شائقین ہو جائیں تیار

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سوئچ آن آف کی کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ میرے پاس بھی ایسا بٹن ہے جب آف کروں گا تو آن نہیں ہوگا۔ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ڈپریشن کا شکار ہیں تو ادویات استعمال کریں۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں ایسی جماعت سے تعلق رکھتا ہوں جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، کبھی بھی سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے دوں گا، سیاسی یتیم اب سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں ،ان کی کوشش کو ناکام کروں گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More