صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سرپرائز دیں گے،رکی پونٹنگ

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے صائم ایوب ایک مکمل اوپنر ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ مستقبل میں اسٹار بننے جا رہا ہے۔

آئی سی سی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بیٹنگ کا دارومدار بابر اعظم اور محمد رضوان پر ہے لیکن اوپننگ بیٹر صائم ایوب بھی ٹورنامنٹ میں سرپرائز دیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:وسیم اکرم نے اپنی 4سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بتا دیں

صائم ایوب جب آسٹریلیا میں تھا، اس وقت میں اس کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔لیکن جب سڈنی ٹیسٹ کے دوران میں کمنٹری کے لیے بیٹھا اور میں نے صائم ایوب کے پی ایس ایل کا ریکارڈ نکالا تو بہت متاثر ہوا۔

انہوں نے مزید کہا بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی نا تجربہ کار ٹیم بہت متوازن دکھائی دے رہی ہے ،2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کے پاس اس بار اس سے بہتر کرنے اور 2009 کی طرح ٹائٹل جیتنے کے زیادہ چانسز ہیں۔

عادل راجہ کی 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ معافی کی اپیل مسترد

اگر بابر اعظم کا ریکارڈ دیکھیں تو بطور کپتان ان کی کارکردگی نیچے آئی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہو گا۔دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی بطور لیڈر دنیا کو متاثر نہیں کر سکے ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More