پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

اے پی پی  |  Jun 06, 2024

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کی نگرانی کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے تین رکنی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان پی بی بی ایف کی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلے کی روشنی میں کیا جس میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے طویل عرصے سے زیر التوا انتخابات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

نئی تشکیل دی گئی کمیٹی میں معروف سابق باسکٹ بال کھلاڑی محفوظ الحق، اشفاق احمد، اور وسیم الرحمن شامل ہیں جو باسکٹ بال کے لئے اپنی اہم خدمات کے لئے جانی پہچانی شخصیات ہیں۔ کمیٹی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن سے منسلک کلبوں کی مکمل جانچ پڑتال، سکروٹنی اور 90سے 100روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی جس سے کراچی میں باسکٹ بال کا ایک منظم اور موثر نظام تشکیل پائے گا۔

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں تا کہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More