فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز ،میری کراؤزیک اور نیل سکوپسکی فائنل میں پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jun 06, 2024

پیرس۔6جون (اے پی پی):امریکا کی ٹینس کھلاڑی میری کراؤزیک اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں حریف چائینز تاپئے کی ہیش سووائی اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار جان زیلینسکی کو شکست دی۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں امریکا کی ٹینس کھلاری میری کراؤزیک اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد حریف چائینز تاپئے کی ہیش سووائی اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار جان زیلینسکی کو 1-6، 7-6(7-2) اور 4-10 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ مکسڈ ڈبلز مقابلوں سے باہر کر دیا بلکہ فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،جہاں فاتح جوڑی کا مقابلہ جرمن ٹینس سٹار لورا نٹالی سیگمنڈاور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر واسلین پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More