بابر اور شاہین نے بچپن میں پاک بھارت میچ دیکھنے کی یادیں شیئر کردیں

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بچپن میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کی یادیں شیئر کردیں۔

بھارتی ٹی وی چینل ‘اسٹار اسپورٹس’ کو دیے گئے انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ ‘پاک بھارت میں بہت پریشر ہوتا ہے۔ اس مقابلے کو دیکھنے اور کھیلنے میں بہت فرق ہے، پہلے ٹی وی پر دیکھتے تھے اب کھیلتے ہیں تو وہ بالکل مختلف ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کاہ پوری دنیا اس مقابلے کا انتظار کرتی ہے، ماضی میں، میں بھی اس مقابلے کا شدت سے انتظار کرتا تھا۔ ہم نے امریکا میں پہلے کبھی نہیں کھیلا لیکن ہماری تیاری بہت اچھی ہے۔

آسٹریلیا بمقابلہ عمان، ڈیوڈ وارنر آؤٹ ہونے کے بعد غلط ڈریسنگ روم میں چلے گئے

کپتان قومی ٹیم ٹیم نے مزید کہا کہ جب آپ کسی بڑے ایونٹ میں مختلف حالات میں کھیلتے ہیں تو پھر جوش بھی ویسا ہی ہوتا ہے۔

اس موقع پر شاہین آفریدی نے پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق کہا کہ وہ بچپن میں اسکول کی چھٹی کرکے پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھتے تھے۔ نتیجہ جو بھی ہو، پاک بھارت میچ ضرور دیکھتے تھے۔ اب بھی یہ ایک بڑا میچ ہے، ایک بار پھر ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ پہلی بار امریکہ میں ہو رہا ہے، یہ ہمارے لیے بھی نیا ہے۔ ہمارے کچھ ساتھی یہاں کھیل چکے ہیں لیکن ہم یہاں پہلی بار ایک گروپ کے طور پر آئے ہیں، امید ہے ہمارا یہ ایونٹ اچھا رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More