صنم جاوید کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ، 10 جون کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائیگا

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کا 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

صنم جاوید کو گوجرانوالہ اینٹی ٹیررازم کورٹ (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا۔ انہیں 10 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جیل سے نکلتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا

دوران سماعت صنم جاوید نے عدالت سے اجازت لے کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائی پروفائل میٹنگ میں سازش کی بات ہو رہی ہے، جب میٹنگ ہوئی اس وقت میں پی ٹی آئی کی نہ کارکن تھی نہ عہدیدار۔

عدالت کے اندر پی ٹی آئی رہنما کے وکلاء کے ویڈیو بنانے پر عدالت نے ویڈیو بنانے والے وکلاء کی سخت سرزنش کی۔ جس پر وکلاء نے عدالت سے معافی مانگ لی۔

واضح رہے پی ٹی آئی رہنما کو گزشتہ روز سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More