ایل پی جی پر 18فیصد ٹیکس لگنے سے سلنڈر 164 روپے مہنگا ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

ایل پی جی پر ٹیکس 8 فیصد سے 18 فیصد کرنے کے باعث ایل پی  جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے جبکہ سلنڈر 164 روپے مہنگا ہو جائے گا۔

گھریلو کے ساتھ کمرشل صارفین پر بھی مزید بوجھ پڑ جائے گا اور حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو جائے گی، ملک بھر میں چھوٹے کھانے پینے کے ڈھابے اور تندور بند ہونے سے بیروزگاری بھی بڑھے گی۔

ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے33 پیسے کا اضافہ

چیئرمین ایل پی  جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ایل پی جی امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، اسٹیک ہولڈرز نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18فیصد تک ٹیکس کو بڑھانا امپورٹر اور خریدار دونوں کے لیے نقصان دہ ہے، 300 ایل پی  جی مارکیٹنگ کمپنیاں درآمدی ایل پی جی پرانحصار کرتی ہیں اور ملکی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 سے 70فیصد ایل پی  جی درآمد کی جاتی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے فیصلے کے خلاف عیدالاضحی سے قبل ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More