ٹی 20 ورلڈ کپ ، یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

اے پی پی  |  Jun 06, 2024

گیانا۔6جون (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ ، یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ،یوگینڈا کی ٹیم نے 78 رنز کا ہدف 18ویں اوورکی دوسری گیند پر سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔یوگنڈا کے ریاضت علی شاہ کو مرد میدان قرار دیا گیا ۔جمعرات کو پروویڈنس سٹیڈیم، گیانا میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں پاپوانیو گنی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 77 رنز بنائے ،

ہیری ہیری 15 اورلیگا سیاکا 12 رنز بناسکے ۔ یوگنڈا کی طرف سے الپیش رانجنی ،کاسموس ،زوما میاگی اور سبوگا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں یوگنڈا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور کی دوسری گیند پر سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ یوگنڈا کے ریاضت علی شاہ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کے ریاضت علی شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More