آڈیو لیک کیس ، علی امین گنڈا پور پر فرد جرم کیلئے 5 جولائی کی تاریخ مقرر

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں فرد جرم کے لیے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی ، سماعت کے آغاز میں علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

عمران خان پر حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

عدالت نے علی امین گنڈا پور اور شریک ملزم اسد خان پر فرد جرم کے لیے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔ جس کے بعد عدالت نے آڈیو لیک کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More