اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت 278.30 روپے پر برقرار

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت برقرار رہی۔

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں 263 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 74 ہزار 482 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام، ڈالر مہنگا

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی یا اضافہ نہیں ہوا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر برقرار ہے ، گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 30 پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 59  پیسے برقرار ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More