بے گناہ ملزمان کی تعداد زیادہ، عید پر عام معافی دی جائے، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Jun 06, 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل کرتا ہوں کہ اس عید پر عام معافی دی جائے۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتیں چھوٹی پڑ گئی ہیں اور بے گناہ ملزموں کی تعداد زیادہ ہے، 80 سے 90 فیصد لوگ بے گناہ ہیں۔ میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے عزیز ہے لیکن لوگوں میں کیا پیغام جا رہا ہے۔ جو لوگ پچھلی چھوٹی عید پر رہا ہوئے ہیں وہ ایک سال کی قید کاٹنے کے بعد ہوئے۔

آئندہ بجٹ میں تنخواہیں پوری کرنا بھی حکومت کے بس کی بات نہیں، شیخ رشید احمد

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وقت ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے، جون اہم مہینہ ہے، ملک میں اب سیاسی فیصلے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف دور میں جو میں نے چین کے ساتھ سرمایہ کاری پر دستخط کیے تھے وہ ویسے کے ویسے ہی پڑے ہیں۔ جو سرمایہ کار ہیں وہ ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں باہر سے کون آئے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More