ضلع سیالکوٹ انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 پی سی بی ٹورنامنٹ چیمپین بن گیا

اے پی پی  |  Jun 06, 2024

سیالکوٹ۔ 06 جون (اے پی پی):ضلع سیالکوٹ نے ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 پی سی بی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ڈسٹرکٹ چیمپین 6 میچز کھیل کر ناقابل شکست رہے، مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز محمد حسنین نے حاصل کیا۔مین آف دی میچ غلام مصطفی قرار پائے،بہترین فاسٹ بائولر حسن سجاد، محمد سبحان،سپنر شاہد علی قرار پائے۔ جیتنے والی ٹیم کو ایم بی سپورٹس کی طرف سے کٹ بیگ، شوز اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی طرف سے نقد انعام اور ٹرافی دی گئی۔ سابقہ ممبر گورننگ باڈی پاکستان کرکٹ بورڈ ملک زوالفقار اور صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کی ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More