خوشاب میں آسمانی بجلی گر نے سے 2 بھائی جاں بحق

ہم نیوز  |  Jun 05, 2024

خوشاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بھائی امیر خان اور زاہد خان جاں بحق ہوگئے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ڈی سی خوشاب سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے سوگوار خاندان سے تعزیت کیا اور کہا ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

سولر سسٹم پر ٹیکس لگانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی،علی پرویز ملک

علی عرفان کاٹھیا نے سوگوار خاندان کی مالی معاونت کا بھی یقین دلایا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اس موقع پر لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آسمانی بجلی سے بچنے کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔

خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہے۔یاد رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پہلے ہی آگاہ کیا جاچکا ہے کہ بالائی پنجاب میں 6 جون تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More