ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 8 ویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو شکست سے دوچار کردیا۔
نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔آئرلینڈ کی پوری ٹیم 16 ویں اوور میں 96 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
بھارت نے 97رنز کا مطلوبہ ہدف 12.2اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،کپتان روہت شرما 52 اورریشبھ پنٹ نے36رنز بنائے،سوریا کمار یادیو2 ، ویرات کوہلی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
مارک ایڈائر اوربین وائٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،بھارت کے جسپریت بمرا پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔