انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں آج انڈیا اور آئر لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
امریکی شہر نیویارک کے ناساؤ کاونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آئرلینڈ اور انڈیا اس سے قبل سات مرتبہ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں آمنے سامنے آچکی ہیں اور ان تمام سات میچز میں انڈیا نے آئرلینڈ کو شکست دی۔
انڈیا کی قیادت روہیت شرما کر رہے ہیں جبکہ آئرلینڈ کی کپتانی پاؤل سٹرلنگ کے سپرد ہے۔
آئرلینڈ کا سکواڈ
پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک اڈیئر، راس اڈیئر، اینڈریو بلبیرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، گراہم ہوم، جوش لٹل، بیری مک کارتھی، نیل راک، ہیری ٹیکٹر، لارکن ٹکر، بین وائٹ اور کریگ ینگ آئرلینڈ کے سکواڈ کا حصہ ہیں۔
انڈیا کا سکواڈ
روہت شرما(کپتان)، ہاردک پانڈیا، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادؤ، رشبھ پنت، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، رویندر جدیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، یوزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج انڈین کرکٹ سکواڈ کا حصہ ہیں۔