نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید

ہم نیوز  |  Jun 05, 2024

پاور ڈویژن نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کر دی ہے۔

اپنے اعلامیے میں پاور ڈویژن نے کہا کہ مختلف چینلز پر نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مختلف چینلز کو گمراہ کن خبر چلانے سے پہلے پاور ڈویژن کا موقف لینا چاہیے تھا۔

7 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، محکمہ موسمیات

پاور ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کی پالیسی کے حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 600 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائیگا، تیاریاں مکمل

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کرنے، نیٹ میٹرنگ ریگولیشن میں ترمیم اورالگ ٹیرف کیٹیگری متعارف کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More