ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارت آج اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گا

ہم نیوز  |  Jun 05, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم آج اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں آج گروپ اے سے ایک میچ کھیلا جائے گا۔ بھارت اور آئرلینڈ کی ٹیمیں نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل آئیں گی۔

گروپ اے میں اب تک امریکا اور کینیڈا اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جبکہ پاکستان کل امریکا کے خلاف میگا ایونٹ کا پہلا میچ کھیلے گا۔ گروپ اے میں امریکا اب تک اپنا واحد میچ جیتنے کے بعد سرِفہرست ہے۔

عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے آؤٹ

دوسری طرف بھارت اور پاکستان کے درمیان میگا ایونٹ کا سنسنی خیز میچ بھی نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ پاکستان کا 9 جون سے پہلے اس پچ پر کوئی میچ شیڈول نہیں جس کی وجہ سے قومی ٹیم کو روایتی حریف کے خلاف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 5 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے سرِفہرست 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More