سلمان بٹ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر بے جا تنقید سے ناراض ہو گئے

ہم نیوز  |  Jun 05, 2024

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر بے جا تنقید سے ناراض ہو گئے۔

ایک انٹرویو میں سابق اوپنر سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کے خلاف باتیں وہ سابق کرکٹرز کررہے ہیں جنہوں نے زندگی میں کبھی 15پلس اسکور نہیں کیا، باقی وہ لوگ ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے آؤٹ

ان کا کہنا تھا کہ اسٹرائیک ریٹ بڑھانا ایک پروسس کے ذریعے ہوتا ہے، جب آپ مسلسل کھیلتے ہیں تو آپ سیکھتے ہیں اور یہ آپ کی میموری کا حصہ بن جاتا ہے، اسی طرح جب آپ پریشر میں ہوتے ہیں تو بال نہیں دیکھتے نہ گیپ تلاش کرتے ہیں بلکہ وہ خود آپ سے ایسے شارٹس لگواتا ہے۔

سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم اس پروسس پر کام نہیں کررہے، ہم سنی سنائی باتوں پر چل رہے ہیں،سابق کرکٹرز تنقید کررہے ہیں تو طریقہ بھی بتائیں کہ کیسے اسٹرائیک ریٹ بہتر ہوگا،انہیں معلوم ہے کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ایک دن کا کام نہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیدر لینڈز نے نیپال کو ہرا دیا

وسیم اکرم کبھی شعیب اختر نہیں بن سکتے کیونکہ انکی صلاحیت ہے، اسی طرح ثقلین مشتاق، عبدالقادر نہیں بن سکتے،سابق اوپنر نے کہا کہ بابر بالکل درست کہہ رہا ہے کہ وہ نہ صائم بن سکتا ہے نہ صائم بابراعظم۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ 10میں 9اننگز میں اسکور کرے گا جو کوہلی بھارت کیلئے کرتا ہے لیکن وہ یوراج یا سوریا کمار یادیو نہیں بن سکتا۔

سلمان بٹ نے کہا کہ ہمارے لوگ چاہتے ہیں کہ بابر ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن، گانا گائے تو نور جہاں لگے تو ایسا ہونہیں سکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More