امریکی مداخلت نا منظور، تائیوان کا مسئلہ خود حل کریں گے ، چین

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

بیجنگ ۔5جون (اے پی پی):چین نے امریکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ خود حل کریں گے ۔ تاس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہاکہ چین اپنے طور پر فیصلہ کرے گا کہ تائیوان کے ساتھ ملک کا دوبارہ اتحاد کیسے آگے بڑھے گا اور اس حوالے سے امریکی مداخلت منظور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہےجس کا حل صرف چین کے عوام پر منحصر ہے۔

تائیوان میں امریکی مسلح افواج کی شمولیت کے امکان پر امریکی صدر جو بائیڈن کے تبصرے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی تائیوان میں مداخلت مزید کشیدگی کا سبب بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بارہا امریکا کو باور کروا چکے ہیں کہ وہ “ون چائنا”اصول اور چین اور امریکاکے درمیان تین مشترکہ مکالموں کی دفعات پر عمل کرے۔ انہوں نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ تائیوان کی آزادی کی حمایت نہ کرنے اور جزیرے کو مسلح کرنے اور آزادی کے حامیوں کو غلط پیغامات بھیجنے سے باز رہنے کی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More