انسانی سمگلنگ کا الزام، سماجی کارکن صارم برنی امریکہ سے واپسی پر کراچی میں گرفتار

اردو نیوز  |  Jun 05, 2024

سماجی کارکن صارم برنی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سیل کراچی منتقل کر دیا ہے۔

صارم برنی کو بدھ کی صبح امریکہ سے پاکستان پہنچنے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حراست میں لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ایک سینیئر افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اردو نیوز کو بتایا کہ صارم برنی کو امریکی حکام کی شکایت پر حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صارم برنی کو انسانی سمگلنگ سے متعلق معاملات پر حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سماجی تنظیم صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی بدھ کی صبح غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے امریکہ سے پاکستان کے شہر کراچی پہنچے تھے۔

صارم برنی کو کراچی پہنچنے پر ایف آئی اے حکام نے بین الاقوامی آمد کے لاؤنج سے حراست میں لیا اور انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کیا۔

ایف آئی اے کے افسر نے بتایا کہ صارم برنی پر انسانی سمگلنگ سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

ایف آئی اے کے ترجمان نے صارم برنی کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں فی الحال کوئی بھی سرکاری مؤقف نہیں دے سکتے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More