پلاسٹک موت ، نہ یہ تلف ہوتا ہے نہ ختم، مریم اورنگزیب

ہم نیوز  |  Jun 05, 2024

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاسٹک موت ہے نہ یہ تلف ہوتا ہے نہ ختم ہوتا ہے، صوبہ بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج سے صرف 75 مائیکرون کے بیگز کو استعمال کرنے کی اجازت ہو گی، اب آپ نے پلاسٹک کو استعمال نہیں کرنا، اپنی عادات کو تبدیل کرنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز کے بانی کی ملاقات

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت پالیسی دیتی ہے صارفین اس کو اپناتے ہیں، پلاسٹک موت ہے نہ یہ تلف ہوتا ہے نہ ختم ہوتا ہے، جب یہ جلتا ہے تو فضا میں زہریلے مواد چھوڑتا ہے، جب زمین میں جاتا ہے تو زمین کو تباہ کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں کو سمجھنا ہوگا سموگ پر قابو پانا لازمی ہے، وہ وقت دور نہیں جب لاہور سے سموگ دیگر شہروں تک پھیل جائے گی، جب تک سموگ کو کنٹرول نہیں کریں گے یہ کنٹرول نہیں ہو گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More