سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز

ہم نیوز  |  Jun 05, 2024

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 یا 20 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز دی گئی ہے۔ 

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے اور گریڈ 20 تک کے افسران کے لیے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 5 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔

وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائیگا، تیاریاں مکمل

گریڈ 21 کے افسران کے لیے 75 ہزار روپے موناٹائزیشن پالیسی کو بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار جبکہ گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 55 ہزار روپے کی تجویز زیر غور ہے۔

ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے سے تقریباً 80 ارب روپے کا اثر آئے گا۔

تنخواہ دار افراد کیلئے انکم ٹیکس شرح میں اضافے کی بجٹ تجویز کی منظوری موخر

ذرائع نے بتایا کہ 1 سے 16 گریڈ کے ملازمین کے لیے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کا مطالبہ ہے، 1 سے 16 اسکیل کے ملازمین کو 18 سو روپے کنوینس الاؤنس اور 1500 روپے میڈیکل الاؤنس مل رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 17 اور 18 گریڈ کے افسران کو اس وقت 5 ہزار روپے کنوینس الاؤنس مل رہا ہے جبکہ 17 سے 18 گریڈ کے لیے بھی کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز ہے۔

پنجاب کے بجٹ کا حجم 53 کھرب 90 ارب روپے ہونیکا امکان ، وفاق سے 3 ہزار 700 ارب ملیں گے

ذرائع کا کہنا ہے صوبوں اور وفاق کے ملازمین کا تنخواہوں میں فرق کم کرنے کے لیے ڈسپیریٹی الاؤنس جاری رکھنے کی بھی تجویز ہے۔ تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی تجاویز ابتدائی مراحل میں ہیں، حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم وزارت خزانہ اور کابینہ کی مشاورت سے کریں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More