مدینہ منورہ میں عازمین حج کے لیے مفت ڈائیلاسز کلینک قائم

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

مدینہ منورہ۔5جون (اے پی پی):مدینہ منورہ کے محکمہ صحت نے گردوں کے عارضے میں مبتلا عازمین حج کے لیے ڈائیلاسز کلینک قائم کر دیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق ڈائیلاسز کلینک کنگ فہد ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے جہاں روزانہ 22 افراد کو طبی خدمات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ اب تک کلینک سے 106 عازمین حج نے استفادہ کیا ہے۔ محکمے نے بتایا ہے کہ گردوں کے مریض عازمین حج کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کرنے کے لیے حج مشن کے ذریعہ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More