ترکیہ کی برکس ممالک کی رکنیت میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں ، روس

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

ماسکو ۔5جون (اے پی پی):روس نےترکیہ کی برکس ممالک کے گروپ کی رکنیت میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ہم ترکیہ جیسے اہم اتحادی اور دیگر ہمسایہ ممالک کی برکس کی رکنیت میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں

عین ممکن ہے کہ رکنیت کے خواہش مند تمام ممالک کے مفادات مکمل طور پر پورے نہ ہو سکیں لیکن برکس رکنیت میں دلچسپی رکھنے والے تمام ممالک کے ساتھ رابطے کے حق میں ہے۔واضح رہے کہ روس نے 10 تا 11 جون کو متوقع برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More