انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کروانے پر 40 جماعتوں کے رہنما آج الیکشن کمیشن طلب

ہم نیوز  |  Jun 05, 2024

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 40 سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو آج طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 40 جماعتوں کو نوٹس جاری کیا تھا ، طلب کی جانے والی پارٹیوں اور رہنماؤں میں بی این پی کے صدر اختر مینگل، پی ٹی آئی نظریاتی کے اختر اقبال ڈار، پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی  کے صدر اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری شامل ہیں۔

امیدوار کے اخراجات کیلئے الگ اکائونٹ ، پیٹشن ایک لاکھ روپے کے عوض فائل ہو گی ، انتخابی رولز میں ترمیم 

علاوہ ازیں اے این پی کے صدر اسفند یار ولی، عوامی راج پارٹی کے جمشید دستی ، ق لیگ کے چوہدری شجاعت حسین اور ایم ڈبلیو ایم کے راجا عباس ناصر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More