پاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 3 سال بعد 19 فیصد کا بڑا اضافہ

ہم نیوز  |  Jun 05, 2024

پاکستان کی برآمدات میں 3 سال بعد مئی 2024 کے دوران 19 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جون 2021 کے بعد سے ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 18.76 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، جب برآمدات 63.32 فیصد بڑھی تھیں۔

آٹا، میدہ، روٹی ، نان اور سوجی کی قیمتوں میں 48 فیصد تک کمی ہوئی، وزیر خوراک

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی میں برآمدات بڑھ کر 2 ارب 79 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ سالانہ بنیادوں پر اس میں گزشتہ برس کے 2.19 ڈالر کے مقابلے میں 27.08 فیصد اضافہ ہوا۔

رواں برس مسلسل 4 ماہ تنزلی کے بعد مئی ہی پہلا مہینہ ہے، جب برآمدات بڑھیں،ڈالر میں دیکھا جائے تو برآمدات رواں برس کے آغاز سے تنزلی کا شکار رہی ہے، جس کی منفی شرح نمو جنوری میں منفی 1.06 فیصد، فروری میں منفی 7.49 فیصد، مارچ میں 0.39 فیصد اور اپریل میں منفی 8.38 ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 2024 کے ابتدائی 11 ماہ (جولائی 2023 تا مئی 2024) کے دوران پاکستان کی کل برآمدات 10.65 فیصد بڑھ کر 28 ارب 7 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جن کا حجم گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 25 ارب 36 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

صدر، وزیراعظم ہاؤس سمیت تمام بڑے ہاؤسز میں کھانوں پر پابندی لگائی جائے، تاجروں کی تجاویز

اعداد و شمار کے مطابق مئی میں درآمدات 4 ارب 90 کروڑ ڈالر رہیں، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا، جو سالانہ بنیادوں پر 0.14 فیصد اضافہ ہے۔

مالی سال 2024 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 15.25 فیصد کمی کے بعد 21 ارب 73 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جس کا حجم گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 25 ارب 64 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More