آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، روس

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

ماسکو ۔5جون (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ وہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔تاس کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمت کے حوالے سےملکی حمایت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس امن معاہدے کے فروغ کے لئے قزا خستان میں10 اور 11 مئی کو آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا مثبت انداز میں جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ روس پہلے ہی آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن مذاکرات کے2 دور کی میزبانی کر چکا ہے جو مئی 2023 اور جولائی 2023 میں ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم خطے کے تمام ممالک کی سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنانے اور متوازن حل کی تلاش کو فروغ دینے کے لیےاپنی مکمل حمایت جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More