آسڑیلیا کا غیر ملکیوں شہریوں کو فوج میں بھرتی کرنے کا اعلان

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

کینبرا۔5جون (اے پی پی):آسٹریلیا نے اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے غیر ملکی شہریوں کو بھی بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔بی بی سی کے مطابق آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع رچرڈ ڈونلڈ مارلس نے کہا کہ مسلح افواج میں 4,400 افراد کے خلا کو پر کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج میں بھرتی ‘فائیو آئیز” کے نام سے منسوب امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کی طرف سے بنائے گئے انٹیلی جنس اتحاد اور آسٹریلیا میں اقامہ ہولڈرز تک محدود ہو گی۔آسٹریلیا میں مقیم نیوزی لینڈ کے باشندے جولائی سے جبکہ امریکا، برطانیہ اور کینیڈین بھی جنوری 2025 سے فوج میں بھرتی ہو سکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More