یوکرین میں فوجی مشیر نہ بھیجنے کی اپنی پالیسی برقرار رکھیں گے، امریکا

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

واشنگٹن ۔5جون (اے پی پی):امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین میں فوجی مشیر نہ بھیجنے کی اپنی پالیسی برقرار رکھے گا۔شنہوا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم اس بارے کئی مرتبہ بیان دے چکے ہیں کہ ہم یوکرین میں یوکرائنی فوجیوں کو تربیت دینے کے لیے امریکی فوجی مشیر یا فوجی، ٹرینرز بھیجنے کا منصوبہ نہیں بنا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ فرانس جاتے ہوئے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا یوکرائنی فوجیوں کو یوکرینی سرزمین سے باہر تربیت کی پیشکش کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشق جرمنی میں کی جا رہی ہے، جہاں ہزاروں یوکرائنی فوجیوں کو تربیت دی جا رہی ہے کہ مغربی ساختہ فوجی سازوسامان کیسے چلایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More