سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی “ریاض ایئر”کا سنگاپور ایئر کے ساتھ سٹرٹیجک پارٹنرشپ معاہدے کا اعلان

اے پی پی  |  Jun 05, 2024

ریاض ۔5جون (اے پی پی):سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی “ریاض ایئر”نے سنگاپورایئر کے ساتھ سٹرٹیجک پارٹنرشپ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ایس پی اےکےمطابق دبئی میں انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پردونوں فضائی کمپنیوں کی جانب سے سٹرٹیجک اشتراک کے معاملے پراتفاق کیا گیا۔

ریاض ایئرکی جانب سے سی ای او ٹونی ڈوگلس جبکہ سنگاپور ایئرلائن کے سی ای او گوچن نے معاہدے پر دستخط کئے۔دونوں فضائی کمپنیاں باہمی حکمت عملی کے تحت مختلف فضائی سروسز کے امور میں تعاون کریں گی۔ معاہدے سے ریاض ایئرکے آپریشنز کو مزید وسیع ہوگا۔ جنوب مشرقی ایشیا اور جنوب مغربی بحرالکاہل کے علاقوں تک سنگاپورایئر کے تعاون سے بھی مزید روٹس کا اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More