شارجہ کا پہاڑوں کی 9 سو فٹ بلندی پر 2 فٹبال اسٹیڈیم بنانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 04, 2024

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ نے پہاڑوں کی 9 سو فٹ بلندی پر 2 فٹبال اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے گزشتہ روز کلبہ فٹبال کلب اور خور فکن فٹبال کلب کے لیے اونچائی پر اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کا روپیہ مستحکم، ملکی ذخائر بڑھ رہے ہیں ، خرم دستگیر

انہوں نے کہا کہ فٹبال کلب کیلئے پہاڑوں کی بلندی پر اسٹیڈیم بنایا جائے تاکہ نمی سے پاک ماحول فراہم کرکے کھلاڑیوں کے لیے کھیل کے حالات کو بہتر بنایا جاسکے۔

کلبہ فٹبال کلب کیلئے اسٹیڈیم سطح سمندر سے 850 فٹ بلندی جبکہ خور فکن فٹبال کلب کیلئے 9 سو فٹ بلندی پر تعمیر کیا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ نئے اسٹیڈیمز میں درجہ حرارت میں تقریبا 10 ڈگری کا فرق ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More