قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے خود کپتانی نہیں مانگی بلکہ انہیں دوبارہ کپتان پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنایا ہے۔
بابراعظم کوجب کپتانی سے ہٹایا گیا تھا تب وہ اس کیلئے تیار نہیں تھے لیکن انہیں ہٹا دیا گیا اب جب انہیں واپس لایا گیا تو تب بھی بابر کی مرضی نہیں تھی لیکن بورڈ انہیں واپس لے آئی ، بابر نے کہیں نہیں جا کر کہا کہ مجھے کپتانی واپس دیں۔
ہر سہولت عوام کی دہلیز پر، پنجاب بھر میں ایک لاکھ تک نوکریاں فراہم کریں گے، وزیراعلی پنجاب
انکا کہنا تھا کہ میں یہاں دو چیزیں واضح کر ایک بابر اعظم کو بابر اعظم کسی نے نہیں بلکہ عوام نے بنایا ہے، دوسری چیز بابر کا ایک بہت بڑا شاندار کیرئیر ہے،انہوں نے بہت محنت کر کے یہ عزت حاصل کی ہے۔
یہی وہ پلیئرز ہیں اس ٹیم کو بابر کی دوستی یاری والی ٹیم کا تاثردینا غلط ہے ، یہ کہنا درست ہو گا کہ بابر کو یہ لڑکا پسند ہے لیکن یہ تاثر دینا کہ یہ اسکی دوستی یاری والی ٹیم ہے یہ غلط ہے ۔