ابھی مجھے محبت کی تلاش ہے، ثانیہ مرزا

ہم نیوز  |  Jun 04, 2024

بھارتی ٹینس اسٹار و شوبز سیلیبرٹی ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی دوسری محبت ڈھونڈنی ہے، ابھی مجھے محبت کی تلاش ہے۔

بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام کپل شرما شو میں میزبان نے ثانیہ  کو یاد دلایا کہ شاہ رخ خان نے آپ سے ایک مرتبہ کہا تھا کہ آپ پر فلم بنی تو آپ کی محبت کا کردار وہ ادا کریں گے۔

سلمان خان سے شادی کی خواہشمند مداح کو پولیس نے حراست میں لے لیا

ثانیہ مرزا نے اس پر جواب دیا کہ ابھی مجھے محبت ڈھونڈنا ہے اور مجھے محبت کی تلاش ہے، ثانیہ اور شعیب ملک نے 2010 میں پسند کی شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ہے۔

شعیب ملک نے 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی جبکہ ثانیہ مرزاکی فیملی نے دونوں کی طلاق کی تصدیق کر دی تھی۔

مشی خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر ملالہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ثانیہ مرزا کی فیملی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ثانیہ  نے اپنی ذاتی زندگی کو عوام سے دور رکھا ہے تاہم یہ بتانا ضروری ہے کہ چند ماہ قبل انہوں نے شعیب ملک سے طلاق لے لی ہے۔ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیوسی کا احترام کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More