ٹی 20 ورلڈکپ، ممکنہ تھریٹ الرٹ، پاک بھارت ٹاکرے میں اضافی سیکیورٹی تعینات ہوگی

ہم نیوز  |  Jun 04, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے پاک بھارت ٹاکرے میں اضافی سیکیورٹی تعینات کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق یہ اقدام پاک بھارت میچ میں ملنے والے تھریٹ الرٹ کے جواب میں کیا گیا۔ تاہم انتظامیہ کو اس بات کی تصدیق کے لیے کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

اس حوالے سے نساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیکمین نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے لیے اضافی سیکیورٹی ہوگی۔ نساؤ کاؤنٹی ہر لحاظ سے تیار ہوگی، پُراعتماد ہیں کچھ بھی نہیں ہو گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، افغانستان نے یوگنڈا کو 125 رنز سے ہرا دیا

بروس بلیکمین کا کہنا تھا کہ ہمارا اپنا نساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ ہے جو بڑے ایونٹس کا انتظام کرتا ہے۔ ہماری نیو یارک، اسٹیٹ پارک پولیس ایف بی آئی، پورٹ اتھارٹی پولیس اور ایم ٹی اے پولیس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا میچ ہے، اس دن اضافی سیکیورٹی ہوگی۔ رضا کار فائر فائٹرز نے ذمے داری سنبھال لی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More