ٹی 20 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو24 لاکھ 50 ہزار ڈالرز انعامی رقم ملے گی

سچ ٹی وی  |  Jun 03, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی فاتح ٹیم کو ملنے والی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

9 سے 12 پوزیشن کی ٹیموں کو 2 لاکھ 47 ہزار 5 سو ڈالرز اور 13 سے 20 تک کی پوزیشن کی ٹیموں کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 7 لاکھ 87 ہزار 5 سو ڈالرز ملیں گے جبکہ سپر 8 مرحلے سے اگلے مرحلے کےلیےکوالیفائی نہ کرنے والی4 ٹیموں کو 3 لاکھ 82 ہزار 5 سو ڈالرز ملیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 31 ہزار ایک سو 54 ڈالرز اضافی ملیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی رنر اپ ٹیم کو 12 لاکھ 80 ہزارڈالرز یعنی تقریباً 35 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی فاتح ٹیم کو 24 لاکھ 50 ہزار ڈالرز یعنی تقریباً 70 کروڑ روپے ملیں گے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More