کرکٹر اعظم خان نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹیں ہٹا دیں، وجہ کیا؟

اردو نیوز  |  Jun 03, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ 

اگرچہ یہ واضح نہیں کہ انہوں نے کس وجہ سے اپنی پوسٹیں اور تصاویر ڈیلیٹ کی ہیں تاہم انہیں گذشتہ چند دِنوں سے فٹنس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی پر شائقین کرکٹ نے اعظم خان پر کڑی تنقید کی تھی اور ان کے وزن پر ٹرولنگ بھی کی گئی تھی۔

پاکستانی کرکٹر اعظم خان کے وزن پر ٹرولنگ کوئی پہلی بار نہیں ہوئی بلکہ اس سے پہلے بھی ان کی فٹنس پر منفی تبصرے کیے جاتے رہے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ انہیں سابق پاکستانی کرکٹر معین خان کے بیٹے ہونے کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اعظم خان نے پی ایس ایل 8 میں اپنی بہترین پرفارمنس دے کر ناقدین کو کرارا جواب دیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہر جانب اعظم خان کی بہترین پرفارمنس کے چرچے بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ اعظم خان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More