معروف بھارتی کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سچ ٹی وی  |  Jun 03, 2024

بھارتی کرکٹر دنیش کارتھک نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پوسٹ میں دنیش کارتھک نے کہا کہ تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ رہا ہوں، خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا۔

واضح رہے کہ دنیش کارتھک نے 26 ٹیسٹ، 94 ون ڈے انٹرنیشنل اور 60 ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔

انہوں نے 26 ٹیسٹ میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچری کی بدولت 1025 رنز بنائے، 94 ون ڈے میں کارتھک نے 9 نصف سنچریاں اسکور کیں اور 1752 رنز بنائے۔

دنیش کارتھک نے 60 ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک نصف سنچری کی بدولت 686 رنز بنارکھے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی بھی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More