شین بام بھاری اکثریت سے میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئیں

سچ ٹی وی  |  Jun 03, 2024

کلاڈیا شین بام پارڈو میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب   

کلاڈیا شین بام پارڈو میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت کی امیدوار نے تقریباً 60 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

کلاڈیا شین میکسیکو سٹی کی میئر  بھی رہ چکی ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن امیدوار گیلوز نے اپنی شکست قبول کر لی ہے۔

 اپوزیشن امیدوار گیلوز نے تقریباً 28 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 8 جون کو کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More