سچ ٹی وی | Jun 03, 2024
رویت ہلال کمیٹی نےملک میں ذی الحج کا چاند سات جون کو نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کےسیکرٹری جنرل نےعیدالاضحیٰ17جون بروز پیر کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔خالد اعجازکا کہنا ہےسات جون غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پچیس گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظر آئے گا۔
خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش چھ جون کو شام 5بج کر38منٹ پر ہوگی،7 جون غروب آفتاب کےوقت عمر25 گھنٹےہونے کےباعث چاند نظرآئےگا،مطلع صاف ہوا تو ہلال کی رویت بآسانی ممکن ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More