راجیو رام اور جو سیلسبری فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے تیسرے رائونڈ میں داخل

اے پی پی  |  Jun 03, 2024

پیرس۔3جون (اے پی پی):امریکی ٹینس سٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ایکواڈور کے ٹینس کھلاڑی گونزالو ایسکوباراور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈووییسوف کو شکست دی۔ سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔

مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی ٹینس سٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکواڈور کے ٹینس کھلاڑی گونزالو ایسکوباراور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈووییسوف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ گریگوئیرباریری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لوکاس پاؤلی پر مشتمل فرانسیسی جوڑی سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More