جاپان کے جزیرہ نما نوٹو میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 3مکانات تباہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اے پی پی  |  Jun 03, 2024

ٹوکیو۔3جون (اے پی پی):جاپان کے صوبے اشیکاوا کے جزیرہ نما نوٹو میں5.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث 3مکانات تباہ ہو گئے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اے ایف پی نے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے)کے حوالے سے کہا ہے کہ پیر کی صبح آنے والے زلزلے کے باعث سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی شخص ہلاک یا زخمی ہوا ہے۔

جے ایم اےنے کہا کہ یہ علاقہ3سال سے زیادہ عرصے سے زلزلہ کے لحاظ سے سرگرم ہے،یہ مستقبل قریب تک جاری رہنے کی امید ہے لہذا شہری احتیاط کرتے رہیں۔ ایجنسی نے خاص طور پر بارش یا مزید زلزلوں کے بعد خطے میں لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانوں کے گرنے سے بھی خبردار کیا۔جاپان کے نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی نے کہا کہ زلزلے کے باعث بحیرہ جاپان کے ساحل پر واقع خطے میں کاشی وازاکی-کاریوا یا شیکا جوہری پلانٹس میں کوئی غیر معمولی صورتھال دیکھنے میں نہیں آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More