فرنچ اوپن ٹینس،سپین کے کارلوس الکاراز، اٹلی کے جینک سنر اور یونان کے سٹیفانوس مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jun 03, 2024

پیرس۔3جون (اے پی پی):ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز،اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنراور یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی میٹیو آرنلڈی،کینیڈین ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم اور پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکازپری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں سپین کے کارلوس الکاراز نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کینیڈین ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 3-6اور1-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اٹلی کے جینک سنر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف میزبان ٹینس کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ کوسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 4-6 اور 4-6 سے شکست دی اور ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے اٹلی کے حریف ٹینس کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،ان کا سکور 6-3، 6-7(4-7)،2-6 اور 2-6 رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More