فلسطینیوں کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق حاصل ہے، آئرلینڈ سفیر

اے پی پی  |  Jun 03, 2024

ریاض ۔3جون (اے پی پی):آئرلینڈ کے سفیر گیری کننگھم نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق حاصل ہے۔العربیہ کے مطابق سعودی عرب میں آئرش سفیر گیری کننگھم نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی طرف فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ایک واضح فیصلہ ہے جو فلسطینکے ساتھ ہمارے تعلقات کی سطح کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئرلینڈ کی جڑیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کے اصولوں میں ہیں۔ ان اصولوں کے مطابق ہم سب علاقائی خودمختاری اور لوگوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More