ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، عمان اور نمیبیا کے درمیان سنسنی خیزمقابلے کے بعد میچ برابر، سپر اوور میں فیصلہ ہو گا

ہم نیوز  |  Jun 03, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں عمان اور نمیبیا کے درمیان سنسنی خیزمقابلے کے بعد میچ برابری پر ختم ہوا۔ فیصلہ سپر اوور میں ہو گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر عمان بالنگ کا فیصلہ کیا۔ عمان کی پوری ٹیم 19.4 اوور میں 109 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اس طرح نمیبیا کو جیت کے لئے 110 رنز کا ہدف ملا۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں میزبان ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ آغاز

گروپ بی کے برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلی ہی گیند پر عمان کے اوپننگ بیٹر کیشپ پرجاپتی ٹرمپلمین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

ٹرمپلمین نے اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پر عمان کے کپتان عاقب الیاس کو بھی آؤٹ کردیا۔عمان کی جانب سے خالد کیل39 گیندوں پر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ذیشان مقصود نے 22 رنز، ایان خان نے 15 رنز، کلیم اللہ نے 11 رنز بنائے، کوئی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکا۔نمیبیا کی جانب سے ٹرمپلمین کامیاب بالر رہے، انہوں نے چار اوورز میں 21 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیوڈ ویسے 3، گرہارڈ 2 اور برنارڈ شولز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نمیبیا کے اوپنر بیٹر مائیکل وین لنجین بلال خان کی گیند پر بولڈ ہوئے وہ کوئی رنز نہ بنا سکے۔ نیکولاس ڈیون نے 24 رنز بنائے اور وہ عاقب الیاس کی گیند پر محمد ندیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ایراسمس 13 رنز بنا سکے، وہ ایان خان کی گیند پر ذیشان مقصود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جے جے سمٹ 8 رنز بنا کر مہران خان کی گیند پر ایان خان کو کیچ تھما کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو شکست دیدی

جین فریلنک نے شاندار بیٹنگ کی اور 48 گیندوں پر 45 رنز بنائے انہیں مہران خان نے آؤٹ کیا۔ وکٹ کیپر زین گرین بغیر کوئی رنز بنائے مہران خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

مقررہ اوورز میں نمیبیا کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا سکی، اس طرح میچ برابری پر ختم ہوا۔ عمان کی جانب سے مہران خان نے 3 جبکہ بلال خان، عاقب الیاس اور ایان خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More