سعودی عرب کی جانب سے نئے کویتی ولی عہد کو مبارکباد

اے پی پی  |  Jun 03, 2024

ریاض ۔3جون (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ صباح خالد الحمد البمارک الصباح کو کویت کا ولی عہد مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ آپ کی کامیابی کے لیے مخلصانہ مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے خوشی ہے۔ دونوں برادر ملکوں اور عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کی بنیاد پر مزید تعاون کے منتظر ہیں۔

سعودی قیادت نے کویت کے برادر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے گزشتہ روز ایک امیری فرمان جاری کرکے شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کو ولی عہد مقرر کیا۔واضح رہے کہ امیر کویت نے دسمبر میں حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک ولی عہد کا انتخاب نہیں کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More