ٹی 20ورلڈ کپ میں میزبان ویسٹ انڈیز کا فاتحہ آغاز

ہم نیوز  |  Jun 03, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پراوڈینس میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاپوا نیو گنی نے مقررہ 20 اوورز میں 136 رنز بنائے۔

تیل برآمدکرنے والے ممالک کا پیداوار میں کمی رکھنے پر اتفاق

سیس باؤ50اور کپلنگ ڈوریگا نے27رنزبنائے،کپتان اسد والا 21،چارلس امینی12اورچاڈ سوپر نے10رنز بنائے۔

آندرے رسل اور الزاری جوزف نے 2،2وکٹیں حاصل کیں،عقیل حسین،روماریو شیفرڈاورگڈاکیش موتی کے حصے میں  ایک ایک وکٹ آئی۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف 6 گیندوں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کی 5 وکٹیں 97 رنز پر گر چکی تھیں ،روسٹن چیس اور آندرے رسل نے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

پاکستان کی ترقی کے لیے مذاکرات بہترین راستہ ہے، گورنر پنجاب

روسٹن چیس42اوربرینڈن کنگ34رنز بنا کر نمایاں رہے،نکولس پوران27 ،ر ومین پاول اور آندرے رسل نے 15،15رنز بنائے۔

اسد والا نے2وکٹیں حاصل کیں،چاڈ سوپر،الی ناؤ اورجان کیریکو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More