ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :سنسنی خیز میچ میں ویسٹ انڈیز فاتح

ہم نیوز  |  Jun 02, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پراوڈینس میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاپوا نیو گنی نے مقررہ 20 اوورز میں 136 رنز بنائے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف 6 گیندوں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کی 5 وکٹیں 97 رنز پر گر چکی تھیں ،روسٹن چیز اور اینڈرے رسل نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More