نام ور ٹی وی اداکارہ طاہرہ نقویکو ہم سے بچھڑے 42 برس بیت گئے

اے پی پی  |  Jun 02, 2024

ملتان ۔ 02 جون (اے پی پی):پاکستان ٹیلی وژن کی مقبول فن کارہ طاہرہ نقوی کو ہم سے بچھڑے 42 برس بیت گئے ۔ طاہرہ نقوی 20 اگست1956ء کو سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گاؤں آلو مہار میں پیدا ہوئی تھیں۔ فن کارانہ زندگی کا آغاز ریڈیو سے کیا پھر ٹیلی وژن کے ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا ۔

طویل ڈرامہ زندگی بندگی اور ڈرامہ سیریل ’’وارث‘‘ میں ان کے کردار آج بھی یاد کئے جاتے ہیں۔ انہیں 1981ء کی بہترین اداکارہ کا پی ٹی وی ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اپریل 1982ء میں طاہرہ نقوی شدید بیمار ہوئیں ان کا مرض سرطان تشخیص ہوا،

انہیں علاج کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ 2 جون 1982ء کو طاہرہ نقوی دنیا سے رخصت ہوئیں اور لاہور میں حضرت میاں میر کے مزار کے احاطے میں آسودۂ خاک ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More