پاکستان کی ترقی کے لیے مذاکرات بہترین راستہ ہے، گورنر پنجاب

ہم نیوز  |  Jun 02, 2024

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے دن رات محنت کررہےہیں،

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اتحادی جماعتیں ہیں،پاکستان کی ترقی کے لیے مذاکرات بہترین راستہ ہے۔

رئیل سٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس بڑھانے کی تیاری

پیپلزپارٹی کی جانب سے تاحال وفاقی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا،کابینہ میں شمولیت سے متعلق کوئی فیصلہ ہوا تو پیپلزپارٹی کے اجلاس میں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو کوئی دیوار سے نہیں لگارہا،تحریک انصاف خود دیوار سے لگ کر دیوار کے نیچے آناچاہتی ہے،تحریک چلانے سے ملک کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا۔

لاہور، گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگنے کا انکشاف

ہتک عزت بل پر صحافی تنظیموں کی کل وزیراعلیٰ سے ملاقات ہوسکتی ہے،امید ہے کل ملاقات ہوگی تو معاملہ بہتر طریقے سے حل ہوجائےگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More