فیروز خان کی جانب سے دوسری شادی کی تصدیق

ہم نیوز  |  Jun 02, 2024

معروف اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

فیروز خان کی اس سے قبل سوشل میڈیا پر انکی مایوں کی رسم کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد فیروز خان کی دوسری شادی کی افواہیں کافی گرم تھیں تاہم اب انہوں نے اسکی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ،امریکی بیٹر نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے مار نے کا ریکارڈ بنا دیا

فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی میں خوش آمدید، خوبصورت، غیرمصدقہ خبروں کے مطابق فیروز خان کی نئی دلہن کا نام دعا ہے۔

اداکار کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں اور دوستوں کی جانب سے شادی کی مبارک بادیں دی جا رہی ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزہ سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔

یو اے ای نے گولڈن اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کو طویل المدتی قیام کی اجازت دیدی

دوسری جانب اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے بھائی و اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کے بعد دعائیہ الفاظ جاری کردیے۔ اداکارہ نے اس جوڑے کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہوئے کمنٹ کیا اور لکھا کہ،اللہ بری نظر سے بچائے اور ہمیشہ عافیت میں رکھے آمین۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More